Monday, May 13, 2024

آرمی چیف قمرجاوید باجوہ سے مسز ونیزہ اوبرائن کی ملاقات

آرمی چیف قمرجاوید باجوہ سے مسز ونیزہ اوبرائن کی ملاقات
November 6, 2020
راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے مسز ونیزہ اوبرائن کی ملاقات ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق مسز ونیزہ نے ماؤنٹ ایورسٹ سمیت دنیا کی 2 بلند ترین چوٹیاں سر کیں۔ https://twitter.com/OfficialDGISPR/status/1324746550304800771?s=20 ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے مسز ونیزہ کی کامیابیوں کو سراہا۔ مسز ونیزہ دنیا کے گہرے ترین پانیوں میں غوطہ خوری بھی کر چکیں۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے مسز برائن سے بحیثیت خیر سگالی سفیر پاکستان کو اجاگر کرنے پر اظہار تشکر کیا۔ مسز ونیزہ نے بلند ترین چوٹیوں، گہرے پانیوں میں پاکستانی پرچم لہرایا۔