Friday, March 29, 2024

آرمی چیف قمر باجوہ نے چودہ دہشتگردوں کی سزائے موت، آٹھ کی عمر قید کی توثیق کردی

آرمی چیف قمر باجوہ نے چودہ دہشتگردوں کی سزائے موت، آٹھ کی عمر قید کی توثیق کردی
October 26, 2018
راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 14 خطرناک ترین دہشتگردوں کی سزائے موت کے پروانے پر دستخط کردیئے۔ دہشت گردوں کو فوجی عدالت نے موت کی سزا سنائی تھی۔ پاک فوج کے ترجمان کے مطابق دہشتگرد مسلح افواج کے 19 اور 3 شہریوں سمیت 22 افراد کے قتل میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی عدالتوں نے دہشت گردی کی بھیانک کارروائیوں میں ملوث ہونے پردہشتگردوں کو سزا سنائی تھی۔ دہشتگردوں نے فوجی عدالت کے سامنے اپنے جرائم کا اعتراف کیا تھا۔ سزائے موت پانے والوں میں ریحان علی، ارشاد احمد، آفرین، احمد حسین، باچا رحمان، محمد مجید، محمد عاقل، سیف اللہ، محمد شیرعلی، محمد طارق اور علی رحمان شامل ہیں۔ عسکری ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق مختلف کالعدم تنظیموں سے تھا، جو مسلح افواج ، قانو ن نافذ کرنے والے اداروں پرحملوں اور سنگین جرائم میں ملوث تھے ۔ دہشتگرد مجموعی طور پر 3 شہریوں اور 19 سیکیورٹی اہلکاروں کے قتل میں ملوث تھے۔ سزائے موت پانے والوں میں پی ٹی ڈی سی مالم جبہ تباہ کرنے والے دہشت گرد بھی شامل ہیں۔ دوسری جانب چین کے سفیر نے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔ سی پیک کی سیکورٹی معاملات سمیت باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا۔