Wednesday, April 24, 2024

آرمی چیف قمر باجوہ نے سروس کور نوشہرہ کا دورہ کیا، یادگار شہدا پر پھول بھی چڑھائے

آرمی چیف قمر باجوہ نے سروس کور نوشہرہ کا دورہ کیا، یادگار شہدا پر پھول بھی چڑھائے
November 16, 2018
راولُپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سروس کور نوشہرہ کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے آرمی سروس کورسینٹر نوشہرہ کا دورہ کیا۔۔ اس موقع پر انہوں نے یادگارشہداء پرحاضری دی اور پھول چڑھائے۔ سروس کورسینٹر نوشہرہ میں میجر جنرل مشتاق احمد فیصل کو کرنل کمانڈنٹ آرمی سروس کور کے بیجز لگائے گئے۔ تقریب میں بڑی تعداد میں حاضر اور سبکدوش افسران نے شرکت کی۔ آرمی چیف تقریب میں موجود معزز مہمانوں سے بھی ملے اور ان سے گفتگو کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔ آرمی چیف نے زمانہ امن اور آپریشنز میں آرمی سروس کور کی فراہم کردہ خدمات کوبھی سراہا۔