Saturday, April 27, 2024

  آرمی چیف صحیح  کہتے ہیں کہ حکومت کی گورننس ٹھیک نہیں : پرویز الہٰی

    آرمی چیف صحیح  کہتے ہیں کہ حکومت کی گورننس ٹھیک نہیں : پرویز الہٰی
December 8, 2015
راولپنڈی(92نیوز)سابق وزیر اعلی پنجاب اور مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الہی کا کہنا ہے کہ آرمی چيف نے ٹھيک کہا تھا کہ حکومت کی گورننس ٹھيک نہيں کہتے ہیں کہ پی آئی اے کی نجکاری نہیں ہونی چاہئے ۔ تفصیلات کےمطابق سابق صوبائی وزير راجہ محمد بشارت سے ان کے بھانجے کے قتل پر اظہار تعزيت کے بعد ميڈيا سے گفتگو کے دوران چوہدری پرويز الہی کا کہنا تھا کہ راجہ شعيب کا قتل  سوچی سمجھی سازش ہے،حکومت سنجيدگي کا مظاہرہ کرتے ہوئے قاتلوں کو فوری گرفتار کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب ميں جو لاقانونيت ہے وہ پہلے کبھي نہيں تھی ،چوہدری پرويز الہی کا کہنا تھا کہ بلدياتي انتخابات کے تمام مراحل میں  حکومت امن و امان برقرار رکھنے ميں ناکام رہی۔