Sunday, September 8, 2024

آرمی چیف سےجنرل نکلسن کی ملاقات،علاقائی سکیورٹی اور افغانستان میں پائیدار امن پر تبادلہ خیال

آرمی چیف سےجنرل نکلسن کی ملاقات،علاقائی سکیورٹی اور افغانستان میں پائیدار امن پر تبادلہ خیال
July 20, 2016
راولپنڈی(92نیوز) آرمی چيف جنرل راحيل شريف سے افغانستان ميں اتحادی افواج کے سربراہ جنرل جان نکلسن کی ملاقات ملاقات ميں خطے کی سيکورٹی صورتحال پر تبادلہ خيال کياگيا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چيف جنرل راحيل شريف سے افغانستان ميں اتحادی افواج کے سربراہ جنرل جان نکلسن نے جنرل ہيڈکوارٹرز راولپنڈی ميں ملاقات کی ھے۔ آئی ايس پی آر کے مطابق ملاقات ميں خطے کی سيکورٹی صورتحال سميت پاک افغان بارڈر سيکورٹٰی ميکنزم کومزيد مربوط بنانے کے حوالے سے تفصيلی بات چيت کی گئی ۔ ملاقات ميں دہشت گردی کے خاتمہ کے ليے کئے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خيال کيا گيا اس موقع پر جنرل جان نکلسن نے  پاک افواج کی خطہ ميں قيام امن اور دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے کاوشوں کو سراہا۔ انکا کہنا تھا کہ پاک افواج خطہ ميں امن اور استحکام کے لئے کليدی کرداد ادا کررہی ہيں جبکہ دہشت گردوں کے نيٹ ورکس کوتوڑنے ميں پاکستانی سيکورٹی فورسز کا انتہائی اہم کردار ھے۔