Monday, May 13, 2024

آرمی چیف سے یوکراین کے سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی، علاقائی سلامتی کے امور زیر غور آئے

آرمی چیف سے یوکراین کے سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی، علاقائی سلامتی کے امور زیر غور آئے
March 31, 2021

راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے یوکراین کے سفیر مارکین چوچوک کی ملاقات ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سلامتی کے امور زیر غور آئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں بڑھتے ہوئے دوطرفہ و دفاعی تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا پاکستان، یوکرائن کیساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو وسعت دینے میں دلچسپی رکھتا ہے۔

یوکرائنی سفیر نے افغان امن عمل سمیت علاقائی امن و سلامتی کیلئے پاکستانی کاوشوں کو سراہا۔ دونوں جانب سے تمام فورمز اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔