Friday, April 26, 2024

آرمی چیف سے یورپین یونین سفیر اندرولا کمینارا کی ملاقات

آرمی چیف سے یورپین یونین سفیر اندرولا کمینارا کی ملاقات
September 8, 2021 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے یورپین یونین سفیر اندرولا کمینارا کی ملاقات ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سلامتی، افغان صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان اور یورپین یونین کے مابین تعلقات پر بھی گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر آرمی چیف نے کہا پاکستان، یورپین یونین کے ساتھ اپنے تعلقات کو کلیدی اہمیت دیتا ہے۔ یورپین یونین کے ساتھ باہمی مفاد پر مبنی مفید کثیرالجہتی تعلقات کو مزید وسعت دینا چاہتے ہیں۔

 سفیر یورپین یونین کا کہنا تھا پاکستان نے افغان صورتحال، غیرملکیوں کے انخلاء میں کلیدی کردار ادا کیا۔ پاکستان کا علاقائی استحکام میں کردار قابل قدر ہے۔ پاکستان کے ساتھ سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لیے پرعزم ہیں۔