Wednesday, April 24, 2024

آرمی چیف سے ہسپانوی وزیرخارجہ کی ملاقات، باہمی دلچسپی وافغان صورتحال پرتبادلہ خیال

آرمی چیف سے ہسپانوی وزیرخارجہ کی ملاقات، باہمی دلچسپی وافغان صورتحال پرتبادلہ خیال
September 11, 2021 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ہسپانوی وزیرخارجہ جوزمینوئیل البیرس کی ملاقات ہوئی، باہمی دلچسپی، علاقائی سلامتی اور افغان صورتحال پرتبادلہ خیال کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، اس موقع پر پاکستان اور اسپین  کی جانب سے افغان عوام کی انسانی بنیادوں پر امداد کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

ہسپانوی وزیرخارجہ نے افغانستان سے غیرملکیوں کے انخلاء میں پاکستان کے کردار کو سراہا، کہا کہ پاکستان کا افغانستان سمیت علاقائی استحکام کے لیے کردار قابل تعریف ہے۔