Saturday, May 11, 2024

آرمی چیف سے کے ٹو سر کرنیوالی عالمی کوہ پیماء ٹیم کی ملاقات، میزبانی پر اظہار تشکر

آرمی چیف سے کے ٹو سر کرنیوالی عالمی کوہ پیماء ٹیم کی ملاقات، میزبانی پر اظہار تشکر
January 22, 2021

راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جی ایچ کیو میں کے ٹو سر کرنے والے بین الاقوامی کوہ پیماؤں نے ملاقات کی، آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے موسم سرما میں کے ٹو سر کرنے پر کوہ پیماؤں کو مبارکباد دی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق موسم سرما میں کے ٹو پہاڑ سر کرنے کی بین الاقوامی مہم مہم میں شامل کوہ پیماؤں کی ٹیم نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کوہ پیماؤں کی ٹیم نے ملاقات کی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے موسم سرما میں کے ٹو سر کرنے پر کوہ پیماؤں کو مبارکباد دی۔ اس موقع پر کوہ پیماء ٹیم نے کے ٹو سر کرنے کی مہم کے دوران اپنے تجربات سے آگاہ کیا اور پاکستانی عوام کی گرمجوش میزبانی پر اظہارتشکر کیا۔

کوہ پیماء ٹیم کا کہنا تھا، تمام تر فراہم کردہ سہولیات کے باعث ہی ٹیم ریکارڈ بنانے میں کامیاب ہوئی۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کے ٹو سمیت پانچ چوٹیاں 8 ہزار میٹر بلند ہی‍ں۔ دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو 8 ہزار 611 میٹرز بلند ہے۔ دنیا کی نویں بلند ترین چوٹی نانگا پربت 8 ہزار 126 میٹرز بلند ہے۔

گاشابروم اول 8 ہزار 80 میٹرز بلند چوٹی ہے، براڈ پیک 8 ہزار 51 میٹرز بلند چوٹی ہے۔ گاشابروم دوئم 8 ہزار 35 میٹرز بلند چوٹی ہے۔