Friday, March 29, 2024

آرمی چیف سے کینیڈین ہائی کمشنر وینڈی گلمور کی ملاقات، دوطرفہ تعاون، اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

آرمی چیف سے کینیڈین ہائی کمشنر وینڈی گلمور کی ملاقات، دوطرفہ تعاون، اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
October 25, 2021 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کینیڈین ہائی کمشنر وینڈی گلمور کی ملاقات ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی، دوطرفہ تعاون، افغانستان اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف نے کہا پاکستان دوطرفہ تعلقات کی روایت کو برقرار رکھنا چاہتا ہے۔ پاکستان، کینیڈا کے ساتھ طویل مدت، کثیر الجہتی پائیدار تعلقات چاہتا ہے۔ افغانستان میں عالمی سطح پر ہم آہنگی کی ضرورت ہے۔ افغان عوام کی معاشی ترقی کے لیے مربوط کاوشوں سے انسانی بحران سے بچا جا سکتا ہے۔