Thursday, April 25, 2024

آرمی چیف سے کمانڈر قطر امیری نیول فورس کی ملاقات، علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال

آرمی چیف سے کمانڈر قطر امیری نیول فورس کی ملاقات، علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال
November 25, 2021 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے قطر امیری نیول فورس کے کمانڈر میجر جنرل عبداللہ بن حسن السلیطی نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔

ملاقات میں باہمی اور پیشہ وارانہ دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چیف آف آرمی نے کہا کہ پاکستان قطر کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور پاک فوج بھی قطر کی مسلح افواج کے ساتھ دفاعی اور سکیورٹی تعاون بڑھانے کی خواہاں ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ علاقائی امن و استحکام کے لیے افغان عوام کی اقتصادی ترقی کے لیے مربوط کوششوں کے ساتھ افغانستان پر عالمی اتحاد کی ضرورت ہے۔

معزز مہمان نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کا اعتراف کیا اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے افغان صورتحال میں پاکستان کے کردار، بارڈر مینجمنٹ کے لیے خصوصی کوششوں اور علاقائی استحکام میں کردار کو بھی سراہا۔