Sunday, May 19, 2024

آرمی چیف سے ژاؤ جنگ اور جنوبی افریقن ہائی کمشنر کی الگ الگ ملاقات

آرمی چیف سے ژاؤ جنگ اور جنوبی افریقن ہائی کمشنر کی الگ الگ ملاقات
January 24, 2019
 راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی سفیر ژاؤ جنگ اور جنوبی افریقن ہائی کمشنر کی جی ایچ کیو میں الگ الگ ملاقاتیں ہوئیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی سفیر ژاؤ جنگ  نے  جی ایچ کیو میں ملاقات  کی ۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سپہ سالار سے جنوبی افریقن ہائی کمشنر نے بھی جی ایچ کیو میں ملاقات کی جس میں علاقائی سلامتی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین تعلقات پر بھی گفتگو کی گئی ۔