Thursday, March 28, 2024

  آرمی چیف سے ڈینئل فیلڈ مین کی ملاقات

   آرمی چیف سے ڈینئل فیلڈ مین کی ملاقات
August 1, 2015
راولپنڈی(92نیوز)پاکستان اور افغانستان کے امریکی نمائندہ خصوصی ڈینئل فیلڈ مین   کا کہنا ہے کہ  افغان امن مذاکرات میں تمام شراکت داروں کو مذاکرات کی ٹیبل پر لانے کے لیے پاکستان کا اہم کردار ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے امریکی نمائندہ خصوصی ڈینئل فیلڈ مین نے جی ایچ کیو کا دورہ کیااورآرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق  ملاقات کے دوران خطے کی سیکیورٹی کی  صورتحال دہشتگردی کے خلاف  جنگ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ امریکی نمائندہ خصوصی نے خطے میں امن کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا۔امریکی نمائندہ خصوصی ڈین فیلڈ مین نے کہا کہ پاکستان افغانستان امن مذاکرات میں سنجیدہ تعاون کررہا ہے۔ افغان امن مذاکرات میں تمام شراکت داروں کو مذاکراتی کی ٹیبل پر لانے کے لیے پاکستان کا اہم کردار ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران  آرمی چیف اور امریکی نمائندہ خصوصی نے اس امید کا اظہار کیا کہ افغان امن مذاکرات جلد شروع ہوجائیں گے۔