Saturday, May 11, 2024

آرمی چیف سے ڈاکٹر مارک ایسپر کا رابطہ، مشرق وسطیٰ کی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال

آرمی چیف سے ڈاکٹر مارک ایسپر کا رابطہ، مشرق وسطیٰ کی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال
January 8, 2020
 راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی وزیر دفاع ڈاکٹر مارک ایسپر کا رابطہ ہوا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں جانب سے مشرق وسطیٰ کی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ https://twitter.com/OfficialDGISPR/status/1214913502294544384 اس موقع پر آرمی چیف نے کہا چاہتے ہیں کہ حالات مزید کشیدہ نہ ہوں۔ خطے میں امن کیلئے ہر قسم کی کاوش کی حمایت کریں گے۔ https://twitter.com/OfficialDGISPR/status/1214913504303632384 ہم نے دہشتگردی کیخلاف جنگ کرکے خطے میں امن کیلئے اقدامات کیے۔ پاکستان افغان امن عمل میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا۔