Friday, April 26, 2024

آرمی چیف سے چینی سفیر کی ملاقات، ڈی جی آئی ایس آئی بھی شریک تھے

آرمی چیف سے چینی سفیر کی ملاقات، ڈی جی آئی ایس آئی بھی شریک تھے
August 10, 2021 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی سفیر نونگ رونگ نے ملاقات کی، آئی ایس پی آر کے مطابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی سفیر نونگ رونگ نے جی ایچ کیو میں منگل کے روز ملاقات کی، باہمی دلچسپی کے اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق ملاقات کے دوران دفاعی تعاون، سی پیک پر پیش رفت سمیت علاقائی سلامتی پر گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر چینی  سفیر نے خطے میں امن او استحکام کے لیے پاکستان کی مخلصانہ کاوشوں کو سراہا۔

چینی سفیر نونگ رونگ نے کہا کہ، چین تذویراتی شراکت دار کی حیثیت سے پاکستان کو تعاون کی فراہمی جاری رکھے گا۔