Thursday, May 9, 2024

آرمی چیف سے چینی سفیر کی ملاقات، علاقائی سلامتی سمیت دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال

آرمی چیف سے چینی سفیر کی ملاقات، علاقائی سلامتی سمیت دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال
November 9, 2020
راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی سفیر نونگ رونگ نے ملاقات کی، ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں علاقائی سلامتی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ https://twitter.com/OfficialDGISPR/status/1325743135721451522?s=20 ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور چینی سفیر نونگ رونگ کی ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔ چینی سفیر نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اور چین کے مابین غیرمعمولی لازوال تعلقات ہیں۔ انہوں نے خطے میں تنازعات کی روک تھام کیلئے پاکستانی کاوشوں کو سراہا۔