Saturday, May 11, 2024

آرمی چیف سے چینی سفیر کی ملاقات، داسو واقعہ میں جانی نقصان پر دلی رنج کا اظہار

آرمی چیف سے چینی سفیر کی ملاقات، داسو واقعہ میں جانی نقصان پر دلی رنج کا اظہار
July 19, 2021

راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی سفیر نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی، آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے داسو واقعہ میں چینی شہریوں کے جانی نقصان پر دلی رنج کا اظہار کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف کی جانب سے حکومت چین، عوام، متاثرہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا، پاک فوج ہر مشکل کے ساتھی کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو کلیدی اہمیت دیتی ہے۔ انہوں نے کہا، پاکستان میں کام کرنے والے چینی شہریوں کو مکمل تعاون، سکیورٹی فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

سپہ سالار نے کہا، ہم امن کے لیے کام کر رہے ہیں، ہمیں دشمن قوتوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لیے مضبوط رہنا ہو گا۔ پاک، چین تذویراتی تعاون کے درپے عناصر کو شکست دینے کے لیے پرعزم ہیں۔

اس موقع پر دونوں جانب سے دوطرفہ علاقائی امن و استحکام کے لیے مشترکہ کاوشوں کے عزم، پاک، چین باہمی تعاون کو مزید مربوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔