Sunday, May 12, 2024

آرمی چیف سے چینی سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی اُمور سمیت افغان امن عمل پر تبادلہ خیال

آرمی چیف سے چینی سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی اُمور سمیت افغان امن عمل پر تبادلہ خیال
May 4, 2021

راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے چین کے سفیر نونگ رونگ نے ملاقات کی، آئی ایس پی آر کے مطابق باہمی دلچسپی کے اُمور سمیت افغان امن عمل میں پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کورونا کے خلاف جنگ میں چین کے تعاون پر اظہارِتشکر کیا، کہا کہ پاک فوج چین کے ساتھ تعلقات کی قدر کرتی ہے۔

اس موقع پر چینی سفیر نونگ رونگ نے خطے میں امن کیلئے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔