Wednesday, May 1, 2024

آرمی چیف سے چینی سفیر کی ملاقات ،اہم امور پر تبادلہ خیال

آرمی چیف سے چینی سفیر کی ملاقات ،اہم امور پر تبادلہ خیال
January 13, 2017
راولپنڈی(92نیوز)آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سے چینی سفیرسن وی ڈونگ نے ملاقات کی ہے۔انہوں نےاقتصادی راہداری کے منصوبے کی سکیورٹی پر اظہار اطمینان کا اظہار کیا اور دہشتگردی کےخلاف جنگ میں پاک فوج کی کوششوں کو سراہا۔ تفصیلات کےمطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں چین کے سفیر سن وی ڈونگ نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔ ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران خطے کی سکیورٹی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر چینی سفیر کاکہنا تھا کہ دہشتگردی اور انتہاءپسندی کےخلاف پاک فوج کی کوششیں قابل تحسین ہیں۔ انہوں نے دہشتگردی کےخلاف جنگ میں پاک فوج کے جوانوں کی قربانیوں کو بھی تعریف کی۔ ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف اور چینی سفیر نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر پیشرفت کے حوالے سے بھی بات چیت کی۔ چینی سفیر نے اقتصادی راہداری کی سکیورٹی کےلئے پاک فوج کی جانب سے کئے گئے انتظامات پرمکمل اطمینان کا اظہار کیا۔