Friday, March 29, 2024

آرمی چیف سے چین کے نمائندہ خصوصی برائے افغان امور ڈینگ ژی جُن کی ملاقات

آرمی چیف سے چین کے نمائندہ خصوصی برائے افغان امور ڈینگ ژی جُن کی ملاقات
November 17, 2017

راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین کے نمائندہ خصوصی برائے افغان امور ڈینگ ژی جُن کی ملاقات۔ ڈینگ ژی جُن نے پاکستان ن کی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیوں اور کاوشوں کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی،علاقائی سلامتی اور افغان امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک افغان سرحدی انتظام اور انسداد دہشتگردی کی کاوشوں پر بھی تفصیلی گفتگو کہ گئی۔ چین کے نمائندہ خصوصی نے دہشتگردی کےخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں اور پاک آرمی کی کاوشوں کو سراہا۔