Friday, May 17, 2024

آرمی چیف سے پولش سفیر کی ملاقات، علاقائی سلامتی سمیت اہم اُمور پر تبادلہ خیال

آرمی چیف سے پولش سفیر کی ملاقات، علاقائی سلامتی سمیت اہم اُمور پر تبادلہ خیال
April 1, 2021

راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پولینڈ کے سفیر نے ملاقات کی، آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سلامتی، دوطرفہ اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پولش سفیر نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔ اس ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سلامتی، دوطرفہ اور دفاعی تعاون پر گفتگو کی گئی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف جنرل باجوہ نے کہا، پاکستان، پولینڈ کیساتھ اپنے تعلقات کو کلیدی اہمیت دیتا ہے۔ پولینڈ کیساتھ روابط باہمی اعتماد اور تاریخی بنیاد رکھتے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک انسداد دہشتگردی، سیکیورٹی امور سمیت تذویراتی مفادات پر یکساں سوچ رکھتے ہیں۔

دوسری جانب پولش سفیر نے افغان امن عمل سمیت علاقائی امن و استحکام کیلئے پاکستانی کاوشوں کو سراہا۔