Friday, April 26, 2024

آرمی چیف سے پبلک اسکولوں کے طلبہ کے وفد کی ملاقات

آرمی چیف سے پبلک اسکولوں کے طلبہ کے وفد کی ملاقات
May 9, 2018
راولپنڈی ( 92 نیوز ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پبلک اسکولوں کے طلباء و طالبات کے وفد نے  ملاقات کی  ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق طلباء و طالبات نے تعلیم کیساتھ کرکٹ، فٹبال، سمیت کھیلوں میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ آرمی چیف نے خیر سگالی کیلئے ننھی طالبہ کیساتھ شطرنج کی بازی بھی لگائی۔ اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا پاکستان کوانتہائی قابل، لائق نوجوان ملےہیں۔ جو ملک کا حقیقی دفاع ہیں،نوجوان اپنے آپ کو جدید سائنس، آئی ٹی ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کریں۔