Sunday, May 19, 2024

آرمی چیف سے پاکستان میں یونانی سفیر اینڈریاس کی الوداعی ملاقات، علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال

آرمی چیف سے پاکستان میں یونانی سفیر اینڈریاس کی الوداعی ملاقات، علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال
December 28, 2021 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں یونانی سفیر اینڈریاس کی الوداعی ملاقات ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سلامتی، افغان صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف نے دوطرفہ مضبوط تعلقات کے فروغ کے لیے سفیر کی کاوشوں کی تعریف کی۔

آرمی چیف کا کہنا تھا پاکستان علاقائی امن، مستحکم اور خوشحال افغان مستقبل کے لیے کوشاں ہے ۔ افغانستان کو انسانی المیہ سے بچانے کے لیے عالمی اتحاد، مخلصانہ کاوشیں ناگزیر ہیں ۔ آرمی چیف نے یونانی سفیر کی پاکستان میں خدمات کو سراہا۔