Friday, April 26, 2024

آرمی چیف سے وزیراعظم آزاد کشمیراوراماراتی سفیر کی ملاقات،سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

آرمی چیف سے وزیراعظم آزاد کشمیراوراماراتی سفیر کی ملاقات،سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
January 18, 2017
راولپنڈی(92نیوز)آرمی چیف سے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدرنے ملاقات کی ہے جس میں  کنٹرول لائن کی صورتحال اور سکیورٹی کےامور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کہتے ہیں کہ پاک فوج ہرطرح کے خطرات سے نمٹنے کے لئے تیار ہےدوسری طرف متحدہ عرب امارات کے سفیر بھی آرمی چیف سے ملے۔ پاک فوج کے ترجمان کے مطابق وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر  نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید ناجوہ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران لائن آف کنٹرول ، سکیورٹی کی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کو یقین دہانی کرائی کی کہ پاک  فوج سرحد پار سے تمام خطرات کا جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے اور اسکی لئے تیار ہے ۔ اس موقع پروزیر اعظم آزاد کشمیر نے پاک فوج  کے آزاد کشمیر میں ترقیاتی کاموں اور سکیورٹی پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاک فوج نے آزاد کشمیر میں تعلیم ،صحت اور مواصلات کے شعبے میں گراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں۔ دوسری طرف آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے متحدہ عرب امارات کے سفیر عیسیٰ عبداللہ الباشہ النعیمی نے بھی ملاقات کی۔ اماراتی سفیر نے دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خلاف پاک فوج کے کردار کی تعریف کی۔اماراتی سفیر کا کہناتھاکہ عرب امارات خطے میں امن اور ترقی کیلئے پاکستان کے ساتھ مل کرکام کرتا رہے گا۔آرمی چیف نے خیبرپختونخوا اور فاٹا میں متحدہ عرب امارات کے ترقیاتی منصوبوں پر سفیر کا شکریہ ادا کیا۔ اور قندھار دھماکے میں متحدہ عرب امارات کے شہریوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔