Friday, March 29, 2024

آرمی چیف سے وزیر خارجہ شیخ خالد بن احمد کی ملاقات ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

آرمی چیف سے وزیر خارجہ شیخ خالد بن احمد کی ملاقات ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
April 9, 2019

راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بحرین کے وزیر خارجہ شیخ خالد بن احمد کی ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بحرین کے وزیرخارجہ شیخ خالد بن احمد الخلیفہ نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا جہاں انہوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ شیخ خالد بن احمد الخلیفہ نے دونوں ملکوں کے درمیان برادرانہ تعلقات بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

https://www.youtube.com/watch?v=sSWrcAzvbxg

بحرین کے وزیرخارجہ شیخ خالد بن احمد الخلیفہ نے خطے میں تنازعات کے خاتمے کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

 دوسری طرف برونائی کے مسلح افواج کے کمانڈر کی بھی جی ایچ کیو آمد ہوئی جہاں انہوں نے آرمی چیف سے ملاقات کی ۔ دونوں رہنماؤں نے دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔