Sunday, May 12, 2024

آرمی چیف سے نیٹو کے سینئر سول نمائندہ کی ملاقات، افغانستان کی صورتحال پر گفتگو

آرمی چیف سے نیٹو کے سینئر سول نمائندہ کی ملاقات، افغانستان کی صورتحال پر گفتگو
October 20, 2021 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے نیٹو کے سینئر سول نمائندہ اسٹیفانو پونتیکورو نے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی امن و استحکام اور افغانستان کی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔

 آرمی چیف نے کہا افغانستان میں انسانی بحران سے بچنے کے لیے عالمی سطح پر یکجا ہونے کی ضرورت ہے۔

نیٹو سینئر سول نمائندے نے افغان صورتحال میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا پاکستان نے افغانستان سے غیرملکیوں کے کامیاب انخلاء آپریشن میں کلیدی کردار ادا کیا ہے ۔ پاکستان کی علاقائی امن و استحکام کے لیے کاوشیں قابل قدر ہیں۔ پاکستان کے ساتھ افغانستان پر تعاون میں وسعت لائی جائے گی۔ پاکستان کے ساتھ تمام دوطرفہ امور پر نیٹو ممالک ساتھ کھڑے ہیں۔