Friday, May 17, 2024

آرمی چیف سے نیٹو کے افغانستان کیلئے سینئر سول نمائندے سر نکولس کی ملاقات

آرمی چیف سے نیٹو کے افغانستان کیلئے سینئر سول نمائندے سر نکولس کی ملاقات
May 30, 2019
 راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے نیٹو کے افغانستان کیلئے سینئر سول نمائندے سر نکولس کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں پاک افغان سرحدی انتظام سمیت خطے میں امن و استحکام پر بات چیت کی گئی۔ افغان مفاہمتی عمل پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔ قبل ازیں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغان مشیر قومی سلامتی حمد اللہ محب نے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں علاقائی امن و استحکام سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں پاک، افغان سرحدی انتظام، افغان مفاہمتی عمل پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔