Friday, April 26, 2024

آرمی چیف سے نیول چیف کی ملاقات ،اہم امورپرتبادلہ خیال

آرمی چیف سے نیول چیف کی ملاقات ،اہم امورپرتبادلہ خیال
March 3, 2017
راولپنڈی(92نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چیف آف نیو ل سٹاف ایڈمرل محمد ذکااللہ نے ملاقات کی ہے جس میں  باہمی دلچسپی کے اموراور آپریشن ردالفساد پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  اور چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل محمد ذکااللہ کے درمیان ملاقات جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی ۔آرمی چیف نے 2017 کی امن مشقوں کے کامیاب انعقاد پر نیول چیف کو مبارکباد دی ۔ جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ امن مشقیں خطے میں پاک نیوی کی میری ٹائم سیکورٹی میں اہمیت کو ظاہرکرتی ہے ۔