Friday, May 10, 2024

آرمی چیف سے ملاقات میں تمام صنعتکار حکومتی وضاحت سے خوش ہو کر نکلے ، حماد اظہر

آرمی چیف سے ملاقات میں تمام صنعتکار حکومتی وضاحت سے خوش ہو کر نکلے ، حماد اظہر
October 6, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا کہ  آرمی چیف سے ملاقات میں تمام صنعتکار حکومتی وضاحت سے خوش ہو کر نکلے ، قومی اہداف کیلئے تمام ادارے ایک پیج پر ہیں ، پانچ سال میں ملک کو عظیم تر بنائیں گے ۔ وفاقی وزیر حماد اظہر نے کلیئر کردیا  کہ حکومت کہیں نہیں جا رہی ،اپنی مدت پوری کرےگی،آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ملاقات میں تمام صنعتکار حکومتی وضاحت سے خوش ہوکر نکلے ، آرمی چیف نے پیغام دیا کہ ملک کے استحکام کو خراب نہیں کرنے دیا جائے گا،کسی کو یہ بات پسند آئے یا نہ آئے،تمام ادارے ایک پیج پر ہیں۔ وفاقی حکومت نے صنعتکاروں کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سےملاقات پر اُڑائی جانے والی افواہوں کو مسترد کردیا ،  کہا کہ آرمی چیف سے ملاقات میں تمام صنعتکار حکومتی وضاحت سے خوش ہوکر نکلے۔ حماد اظہر نے معیشت  کے درست سمت میں گامزن ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کو خزانہ خالی ملا مگر مشکل اور بڑے فیصلوں سے معیشت سنبھلنے لگی  ہے۔ لاہور میں صحت کارڈ کی تقریب سے خطاب کے دوران وفاقی وزیر حماد اظہرنے جہاں حکومتی کامیابیاں گنوائیں وہیں حکومتی اہداف کا بھی تفصیلی ذکر کیا۔