Thursday, April 25, 2024

آرمی چیف سے لیفٹیننٹ جنرل سٹاف پائلٹ محمد سلیم کی ملاقات ، خطے کی سلامتی پر تبادلہ خیال

آرمی چیف سے لیفٹیننٹ جنرل سٹاف پائلٹ محمد سلیم کی ملاقات ، خطے کی سلامتی پر تبادلہ خیال
June 19, 2019

 راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے لیفٹیننٹ جنرل سٹاف پائلٹ محمد سلیم کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور اور خطے کی سلامتی سے متعلق امور زیر بحث آئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا پاکستان عراق سے اپنے برادرانہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، عراق کو ترقی اور دفاع کے لئے تعاون فراہم کرنا باعث فخر ہوگا۔

قبل ازیں چین کی بری فوج کے کمانڈر جنرل ہان ویگو نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دوٹوک اعلان کیا کہ سی پیک پر کام جاری رہے گا اور پاک فوج مکمل سکیورٹی فراہم کرے گی۔

پاکستان کے عظیم دوست چین کے فوجی کمانڈر نے سپہ سالار سے ملاقات کے دوران علاقائی سلامتی اور پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا اور دہشت گردی کیخلاف جنگ اور قیام امن کیلئے پاکستان اور پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا۔

چینی جنرل نے یادگار شہداء پر حاضری دے کر پھولوں کی چادر چڑھائی، جی ایچ کیو آمد پر معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔