Friday, May 10, 2024

آرمی چیف سے لنزے گراہم کی ملاقات، علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال

آرمی چیف سے لنزے گراہم کی ملاقات، علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال
December 16, 2019
 راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سینیٹر لنزے گراہم کی ملاقات ہوئی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں افغان امن عمل اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ https://twitter.com/OfficialDGISPR/status/1206522031874945024 آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی سینیٹر لنزے گراہم نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا جہاں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں افغان امن عمل سمیت خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ امریکی سینیٹر نے امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔