Monday, May 6, 2024

آرمی چیف سے قطر کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کی ملاقات

آرمی چیف سے قطر کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کی ملاقات
October 20, 2018
راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے قطر کے نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے قطر کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی مجموعی سیکورٹی کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کیلئے مثبت انداز میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ قطری نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ نے دہشت گردی کیخلاف پاکستان کو حاصل ہونے والی کامیابیوں کی تعریف کی۔ ان کا کہنا تھا کہ خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کی جانب سے جاری کوششیں قابل ستائش ہیں۔