Friday, May 17, 2024

آرمی چیف سے قطر کی بری فورسز کے کمانڈر میجر جنرل سعید حسن محمد کی ملاقات ، پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال

آرمی چیف سے قطر کی بری فورسز کے کمانڈر میجر جنرل سعید حسن محمد کی ملاقات ، پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال
March 3, 2021

راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے قطر کی بری فورسز کے کمانڈر میجر جنرل سعید حسن محمد کی ملاقات ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ افغان امن عمل سمیت علاقائی سلامتی کی صورتحال پر گفتگو کی گئی اور یادگار شہدا پر حاضری بھی دی۔

میجر جنرل سعید حسن کا کہنا ہے پاکستان اور قطر کے مابین برادرانہ تعلقات ہیں۔ دوطرفہ روابط وقت کیساتھ مفید تعلقات میں بدل چکے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قطر بری فورسز کے کمانڈر سے اظہار تشکر کیا۔