Friday, March 29, 2024

آرمی چیف سے عراقی وزیر خارجہ کی ملاقات، افغان امن عمل و علاقائی سلامتی پر گفتگو

آرمی چیف سے عراقی وزیر خارجہ کی ملاقات، افغان امن عمل و علاقائی سلامتی پر گفتگو
August 12, 2021 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) عراق کے وزیر خارجہ ڈاکٹر فواد حسین جی ایچ کیو پہچنے، آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے عراقی وزیر خارجہ نے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات میں عراقی وزیر خارجہ ڈاکٹر فواد حسین نے باہمی دلچسپی، افغان امن عمل سمیت مجموعی علاقائی سلامتی کی صورتحال پر گفتگو کی۔ پاکستان اور عراق کے مابین متعدد شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا، پاکستان، عراق کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو کلیدی اہمیت دیتا ہے، پاک،عراق دوطرفہ تعلقات مشترکہ اقدار اور ثقافتی رشتوں میں بندھے ہیں۔

سپہ سالار نے کہ آرمی چیفعراقی قوم نے انسداد دہشت گردی کی جنگ میں لازوال قربانیوں دیں، عراق کو ترقی اور دفاعی شعبے میں ہر ممکن تعاون کی فراہمی کو تیار ہیں۔

عراقی وزیر خارجہ نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا۔ ڈاکٹر فواد حسین کا کہنا تھا، دونوں برادر ممالک کے مابین بہترین دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے کام کرتے رہیں گے۔