Wednesday, April 24, 2024

آرمی چیف سے عراقی سفیر کی ملاقات ، علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال

آرمی چیف سے عراقی سفیر کی ملاقات ، علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال
July 15, 2020
 راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے عراقی سفیر حامد عباس لافتا کی ملاقات ہوئی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں علاقائی سلامتی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں کورونا کی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔ آرمی چیف نے گفتگو میں کہا کہ پاکستان عراق کیساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو کلیدی اہمیت دیتا ہے۔ عراق کی ترقی اور سیکیورٹی امور پر ہر ممکن تعاون کو تیار ہیں۔ عراقی سفیر نے کہا پاکستان کی علاقائی امن و استحکام کیلئے کاوشیں قابل قدر ہیں۔