Wednesday, May 1, 2024

آرمی چیف سے صدر آزاد کشمیر مسعود خان کی ملاقات ، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال

آرمی چیف سے صدر آزاد کشمیر مسعود خان کی ملاقات ، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال
August 16, 2019
 راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے صدر آزاد کشمیر مسعود خان کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں بھارت کی جانب سے ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ پر بھی بات چیت ہوئی۔ مقبوضہ جموں و کشمیر کی مخدوش صورتحال زیر غور آئی۔ آرمی چیف نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاک فوج کشمیر کاز اور کشمیریوں کیساتھ کھڑی ہے۔ قبل ازیں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ حکومت نے کشمیر کے معاملے پر کثیرالجہتی کاوشیں کی ہیں۔ بھارت دنیا کی توجہ مقبوضہ جموں و کشمیر سے ہٹا کر ایل او سی اور پاکستان پر مرکوز کرانا چاہتا ہے۔ آرمی چیف نے واضح پیغام دیتے ہوئے کہا مسئلہ کشمیر کے حل کیلیے اتنا ہی پرعزم ہیں جتنی امن کی خواہش۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کشمیری بہن، بھائیوں کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ بھارت مسئلہ کشمیر پر دنیا کو گمراہ کرنے کیلیے کچھ بھی کر سکتا ہے۔ البتہ بھارت کو سنگین جرائم کی پردہ پوشی نہیں کرنے دیں گے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا مسئلہ کشمیر کے حل کیلیے جتنا وقت لگے، جو بھی کرنا پڑے، پرعزم ہیں۔