Saturday, April 20, 2024

آرمی چیف سے شہباز شریف اور نثارکی ملاقات ،راحیل شریف نے وزیراعظم کی صحت سے متعلق دریافت کیا

آرمی چیف سے شہباز شریف اور نثارکی ملاقات ،راحیل شریف نے وزیراعظم کی صحت سے متعلق دریافت کیا
May 28, 2016
اسلام آباد(92نیوز)آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اور  وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے  ملاقات کی آرمی چیف  نے وزیراعظم کی صحت سے متعلق دریافت کیا۔ تفصیلات کےمطابق بری فوج کے سربراہ  جنرل راحیل شریف سے وزیر اعلیٰ شہبازشریف اورچودھری نثار  نے ملاقات کی ہے۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں آرمی چیف  نے وزیراعظم نوازشریف کی صحت سے متعلق دریافت کیا اور ان  کی  جلد صحت یابی کی دعا کی،ذرائع  کا یہ  بھی کہنا کہ  ملاقات میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پربھی  گفتگو ہوئی۔