Thursday, March 28, 2024

آرمی چیف سے بحرینی نمائندگان کونسل کی اسپیکر کی ملاقات، دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال

آرمی چیف سے بحرینی نمائندگان کونسل کی اسپیکر کی ملاقات، دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال
November 19, 2021 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف سے جنرل قمر جاوید باجوہ سے بحرینی نمائندگان کونسل کی اسپیکر مسز فوزیہ بنت عبداللہ زینال نے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی، افغانستان کی سکیورٹی صورتحال، دوطرفہ تعاون پر گفتگو کی گئی۔

آرمی چیف نے کہا افغانستان میں انسانی بحران سے بچنے کیلئے عالمی کاوشیں ناگزیر ہیں،افغان عوام کی معاشی ترقی کیلئے مربوط عالمی نقطہ نظر ضروری ہے۔

سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا پاکستان بحرین کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کی روایت کو وسعت دینا چاہتا ہے۔ دوطرفہ سطح پر طویل المیعاد اور دیرپا تعلقات کے لیے پرعزم ہیں۔