Thursday, April 18, 2024

آرمی چیف سے سی آئی اے ڈائریکٹر ولیم برنز کی ملاقات ، افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

آرمی چیف سے سی آئی اے ڈائریکٹر ولیم برنز کی ملاقات ، افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
September 9, 2021 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سی آئی اے ڈائریکٹر ولیم برنز کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سی آئی اے ڈائریکٹر ولیم برنز نے  ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی، افغانستان کی تازہ ترین صورتحال سمیت علاقائی سلامتی کے امور پر گفتگو کی گئی ہے۔ ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی لیٖفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی موجود تھے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ علاقائی امن و استحکام کے لیے تعاون جاری رکھے گا۔ پاکستان، افغان عوام کے خوشحال مستقبل کے لیے بھرپور معاونت کرتا رہے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سی آئی اے ڈائریکٹر نے افغان صورتحال، غیرملکی انخلاء میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا علاقائی امن و استحکام کے لیے کردار قابل تعریف ہے۔ پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں وسعت کے لیے پرعزم ہیں۔