Thursday, April 25, 2024

آرمی چیف سے برطانوی چیف آف ڈیفنس اسٹاف کی ملاقات

آرمی چیف سے برطانوی چیف آف ڈیفنس اسٹاف کی ملاقات
October 19, 2020
راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی چیف آف ڈیفنس اسٹاف کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں برطانوی جنرل نے خطے میں امن کیلئے پاک فوج کی کوششوں کی تعریف کی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان، افغانستان کیلئے تعینات سوئس سفیر نے ملاقات کی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں علاقائی سلامتی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سوئس سفیر نے باہمی تعلقات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اس میں مزید وسعت کے عزم کا اظہار کیا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق سوئس سفیر نے تنازعات کو بڑھنے سے روکنے کیلئے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔