Saturday, May 4, 2024

آرمی چیف سے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی ملاقات،حج کی مبارکباد دی

آرمی چیف سے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی ملاقات،حج کی مبارکباد دی
August 22, 2018
راولپنڈی ( 92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ وسے  منیٰ میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ملاقات کی  اور حج کی مبارکباد دی ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ  سعودی ولی عہد نے کل رات منیٰ میں آرمی چیف سے ملاقات کی ، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے فریضہ حج کی ادائیگی پر چیف آف آرمی سٹاف کو مبارکباد بھی دی، ملاقات میں سکیورٹی سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی ولی عہد نے پاکستان کی نئی حکومت کیلئے نیک خواہشات اورحمایت کا اظہار کیا جس پر آرمی چیف نے شکریہ ادا کیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں شخصیات نے علاقائی سلامتی،باہمی دلچسپی کےامورپرتبادلہ خیال کیا، شہزادہ محمدبن سلمان نے درپیش چیلنجزسےنمٹنےمیں پاکستان کی کامیابی کی خواہش کااظہار کیا ۔ سعودی ولی عہد نےجنرل قمر جاوید باجوہ کوگزشتہ رات عشائیہ بھی دیا۔