Saturday, April 27, 2024

آرمی چیف سے سعودی وزیرخارجہ کی ملاقات، افغان صورتحال سمیت باہمی دفاعی تعاون پر گفتگو

آرمی چیف سے سعودی وزیرخارجہ کی ملاقات، افغان صورتحال سمیت باہمی دفاعی تعاون پر گفتگو
December 20, 2021 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان ال سعود نے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں افغانستان کی موجودہ صورتحال سمیت باہمی دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف نے کہا کہ سعودی عرب کا مسلم اُمہ میں نمایاں مقام ہے، بولے کہ جنوبی ایشیاء میں دیرپا استحکام کیلئے تنازعہ کشمیر کا پُرامن حل ضروری ہے۔