Friday, April 26, 2024

آرمی چیف سے سعودی نائب وزیر دفاع کی ملاقات ، سیکیورٹی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال

آرمی چیف سے سعودی نائب وزیر دفاع کی ملاقات ، سیکیورٹی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال
March 2, 2020
 راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں دفاعی و سیکیورٹی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا۔ جی ایچ کیو آمد پر سعودی نائب وزیر دفاع کو بری فوج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔  شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز ، جی ایچ کیو ، دورہ ، بری فوج ، چاق و چوبند دستے ، سلامی آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی نائب وزیر دفاع اعلی سطح وفد کے ہمراہ جی ایچ کیو پہنچے۔ سعودی وفد چیف آف جنرل سٹاف جنرل فائد بن حامد، وزیر دفاع کے مشیر میجر جنرل طلال عبداللہ پر مشتمل تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی مخدوش صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ باہمی دفاعی تعاون، تربیتی تبادلہ پروگرام بھی گفتگو کا محور رہی۔ ملاقات میں دو طرفہ تاریخی برادرانہ تعلقات کو دیرپا اشتراک میں وسعت دینے پر اتفاق کیا گیاْ۔  شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز ، جی ایچ کیو ، دورہ ، بری فوج ، چاق و چوبند دستے ، سلامی آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی نائب وزیر دفاع نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز نے کہا سعودی مسلح افواج کو تربیتی معاونت کی فراہمی پر شکر گزار ہیں۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کی انسداد دہشتگردی کی جنگ میں قربانیوں، کاوشوں کو سراہنے پر اظہار تشکر کیا۔ آرمی چیف نے کہا پاکستان کی علاقائی امن و استحکام کی کاوشوں کے سعودی ادراک پر بھی شکر گزار ہیں۔