Friday, May 17, 2024

آرمی چیف سے سعودی عرب کے وزیر اطلاعات ، وزیر دفاع کی ملاقات، علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال

آرمی چیف سے سعودی عرب کے وزیر اطلاعات ، وزیر دفاع کی ملاقات، علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال
July 31, 2019
 راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی عرب کے وزیر اطلاعات ترکی بن عبداللہ اور وزیر دفاع کے مشیر میجر جنرل طلال عبداللہ نے ملاقات کی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی بھی ملاقات میں موجود تھے۔ آرمی چیف نے کہا دونوں ممالک کے مابین دفاعی تعاون پر مبنی تعلقات تاریخی اہمیت کے حامل ہیں۔ پاکستان، سعودی عرب کیساتھ دفاعی روابط کو کلیدی اہمیت دیتا ہے۔ آرمی چیف نے شہزادہ بندر بن عبد العزیز کی وفات پر رنج کا اظہار کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا پاک فوج تمام شعبوں میں سعودی مسلح افواج کیساتھ کھڑی ہے۔