Monday, May 13, 2024

آرمی چیف سے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات  کے وزرائے خارجہ کی ملاقات

آرمی چیف سے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات  کے وزرائے خارجہ کی ملاقات
September 5, 2019
راولپنڈی ( 92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے  سعودی عرب اور متحدہ عرب امرات کے وزرائے خارجہ نے ملاقات کی  ، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات ، علاقائی سلامتی کی صورتحال سمیت  باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں آرمی چیف نے کہا کہ  پاکتان کو سعودیہ اور امارات  کیساتھ خصوصی تذویراتی اور برادرانہ تعلقات پر فخر ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی اور اماراتی وزرائے خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان علاقائی امن و استحکام میں کلیدی  کردار کا حامل ہے ۔