Tuesday, April 23, 2024

آرمی چیف سے سعودی سفیر کی ملاقات ،دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال

آرمی چیف سے سعودی سفیر کی ملاقات ،دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال
January 20, 2017
راولپنڈی(92نیوز)پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر عبداللہ مرزوق الزہرانی کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جی ایچ کیو میں ملاقات، آرمی چیف کا کہنا ہے کہ پاک فوج سعودی عرب کے دفاع کو پاکستان کے دفاع کے برابر سمجھتی ہے۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے سفیر عبداللہ مرزوق الزہرانی نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ ملاقات جی ایش کیو راولپنڈی میں ہوئی، ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دفاعی تعاون و تربیتی امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ اس موقع پر آرمی چیف نے سعودی سفیر کو یقین دلایا کہ پاک فوج سعودی عرب کے دفاع کو پاکستان کے دفاع کے برابر سمجھتی ہے۔ دوسری جانب آذربائیجان کے سفیر علی علی زادہ نے چئیرمین جوائینٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات سے ملاقات کی۔ ملاقات جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹر میں ہوئی، آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان دفاعی و سیکیورٹی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔