Saturday, April 20, 2024

آرمی چیف سے زلمے خلیل زاد کی وفد کے ہمراہ ملاقات، باہمی دلچسپی اُمور، افغان امن عمل پر گفتگو

آرمی چیف سے زلمے خلیل زاد کی وفد کے ہمراہ ملاقات، باہمی دلچسپی اُمور، افغان امن عمل پر گفتگو
December 14, 2020

راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان امن عمل زلمے خلیل زاد نے وفد کے ہمراہ جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق باہمی دلچسپی اُمور، افغان امن عمل پر گفتگو کی گئی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان امن عمل زلمے خلیل زاد وفد کے ہمراہ جی ایچ کیو پہنچے جہاں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق افغانستان میں ریزولیوٹ سپورٹ مشن کے کمانڈر جنرل آسٹن ملر بھی ملاقات میں موجود تھے۔

ترجمان کے مطابق آرمی چیف اور زلمے خلیل زاد کی ملاقات میں باہمی دلچسپی، افغان امن عمل میں پیشرفت، علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے افغانستان میں امن و استحکام کیلئے ریزولیوٹ سپورٹ مشن کے کردار کو سراہا، آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان علاقائی امن و استحکام کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔