Monday, September 16, 2024

آرمی چیف سے رچرڈ اولسن کی ملاقات‘ افغان مصالحتی عمل پر گفتگو

آرمی چیف سے رچرڈ اولسن کی ملاقات‘ افغان مصالحتی عمل پر گفتگو
April 11, 2016
اسلام آباد (92نیوز) پاکستان اور افغانستان کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی رچرڈ اولسن نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں افغانستان کے تناظر میں سکیورٹی کے حوالے سے خطے کی صورتحال اور افغان مصالحتی عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے دیگر امور اور دہشت گردی کے خلاف جنگ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ امریکی نمائندہ خصوصی نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور خطے کے استحکام کے حوالے سے پاکستان کے اقدامات کو سراہا۔