Friday, May 17, 2024

آرمی چیف سے روسی صدر کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان ضمیر کابلوف کی ملاقات، افغان امن عمل پر گفتگو

آرمی چیف سے روسی صدر کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان ضمیر کابلوف کی ملاقات، افغان امن عمل پر گفتگو
February 19, 2021

راولپنڈی (92 نیوز) روسی صدر کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان ضمیر کابلوف نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال، افغان امن عمل میں پیشرفت سمیت علاقائی سلامتی کی صورتحال بھی زیر غور آئی۔

آرمی چیف کا کہنا تھا دونوں ممالک میں امن خطے کے وسیع تر مفاد میں ہے، روسی ایلچی نے افغان امن عمل کیلئے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہتے ہوئے کہا، پاکستان اور روس کے مابین تعلقات روز افزوں ترقی کرتے رہیں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر دونوں جانب سے دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔