Friday, May 17, 2024

آرمی چیف سے جی ایچ کیو میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدر ماریہ فرنینڈا کی ملاقات

آرمی چیف سے جی ایچ کیو میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدر ماریہ فرنینڈا کی ملاقات
January 22, 2019
راولپنڈی ( 92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جی ایچ کیو میں  اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدر ماریہ فرنینڈا نے ملاقات کی ۔ پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدر نے  آرمی چیف سے ملاقات میں علاقائی  سکیورٹی کی صورتحال پر بات چیت کی ۔ ماریہ فرنینڈا نے  جنگ زدہ علاقوں میں قیام امن کے لئے پاک فوج کو خراج تحسین  بھی پیش کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق  ماریہ فرنینڈا کا کہنا تھا کہ  پاک فوج  جنگ زدہ علاقوں مین قیام امن کے لئے اقوام متحدہ سے تعاون قابل تعریف ہے ۔